۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جھڑپ

حوزہ/ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 39 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 39 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق نابلس میں حضرت یوسف (ع) کے مزار کے قریب فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر ظالم صہیونیوں نے حملہ کیا جس کا مقابلہ مقامی فلسطینیوں نے کیا۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے پر صیہونیوں کی یہ کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی صہیونی بستیوں میں مقیم صہیونی 30 بسوں میں حضرت یوسف کے مزار پر پہنچے جنہیں اسرائیلی فوج کی مدد حاصل تھی۔

ادھر نابلس ہی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوجیوں کے راستے میں ہینڈ بم کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .